Gulzar E Naqabat /گزار نقابت by مولانا علامہ اقبال قادری

تقریظ
محترم و مکرم دینی سماجی شخصیت میاں شبیر عطاری رکن اصلاح انسانیت کی کوئی
اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ و وسیلہ سے میرے دوست بھائی کو قلم کی آواز کو بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ میرے اسلامی بھائی محترم جناب حضرت علامہ مولانا محمد اقبال عطاری صاحب تصنیف و تالیف کا بڑا ذوق رکھتے ہیں۔ اپنی کتب کی مقبولیت کے بعد گلزار نقابت تحریر فرمائی جو اپنے موضوع کے اعتبار سے بے حد خوبصورت اور بے مثل کتاب ہے۔ اللہ عز و جل اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ سے علامہ محمد اقبال عطاری صاحب کو مزید علم عطا فرمائے اور کتب لکھنے کی توفیق دے۔ اللہ عز و جل اپنے پیارے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ سے دین اسلام کی اشاعت و تبلیغ
کے لیے اس عظیم مشن کو ہر فردو بشر تک پہنچائے۔
آج ہم جن پریشانیوں اور مصائب میں مبتلا ہیں وہ ہمارے اعمال کی بدولت ہی
ہے۔ اللہ رب العزت ہمیں ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے صراط مستقیم پر
چلا کر اعمال صالحہ کی توفیق عطا فرمائے (آمین)
تا چیز : میاں شبیر عطاری یکی کوٹلی سیالکوٹ

2 Comments

Leave a reply

READER
Logo
Compare items
  • Total (0)
Compare
0
Shopping cart